Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
مارول اسٹوڈیوز کے صدر نے’اسپائڈر مین 4‘ کا اعلان کر دیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

مارول اسٹوڈیوز کے صدر نے’اسپائڈر مین 4‘ کا اعلان کر دیا

نیویارک: مارول اسٹوڈیوز کے صدر کیون فیج نے تصدیق کی ہے کہ اسپائڈر مین 4 کی تیاری شروع کر دی گئی ہے اور جلد فلم کی شوٹنگ کا آغاز کیا جائے گا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق مارول اسٹوڈیو کے صدر کیون فیج نے ایک حالیہ انٹرویو میں تصدیق کی ہے کہ چوتھی ’اسپائیڈر مین‘ سیریز لکھی جا رہی ہے۔

کیون فیج نے اسپائڈر مین 4 کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر کہا کہ ’میں صرف اتنا بتا سکتا ہوں کہ ہمارے پاس کہانی موجود ہے ہمارے پاس اس کے لیے بڑے آئیڈیاز ہیں اور ہمارے لکھاری کہانی لکھ رہے ہیں ‘۔

ساتھ ہی مارول اسٹوڈیوز کے صدر نے ’اسپائڈرمین 4‘ میں اسٹار ٹام ہالینڈ کی ایک مرتبہ پھر بطور مشہور کردار ’پیٹر پارکر‘ واپسی کا بھی عندیہ دیا۔

مارول اسٹوڈیوز کے صدر کیون فیگ نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ڈیڈ پول 3 ایک (R Rated) فلم ہوگی جبکہ مشہور فلم ’بلیڈ‘ کی عکسبندی بھی جلد شروع کی جائے گی۔

یاد رہے کہ اسپائڈر مین اسٹار ٹام ہالینڈ کی تیسری سیریز ’اسپائیڈر مین: نو وے ٹو ہوم‘ اب تک کی سب سے بڑی کامیاب فلموں میں سے ایک تھی، جو کورونا وباء کے بعد دنیا بھر سے 1 بلین ڈالرز سے زیادہ بزنس کرنے والی پہلی ریلیز قرار دی گئی تھی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *