Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
170 ارب روپے کے منی بجٹ کے تحت نئے ٹیکسز کا نفاذ شروع – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

170 ارب روپے کے منی بجٹ کے تحت نئے ٹیکسز کا نفاذ شروع

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ طے شدہ ایک کھرب 70 ارب روپے کے منی بجٹ کے تحت نئے ٹیکسز نافذ کرنا شروع کر دیے ہیں۔

ایف بی آر نے جی ایس ٹی کی شرح 17 سے بڑھا کر 18 فیصد کر دی ہے جبکہ سگریٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی شرح میں بھی 150 فیصد سے زائد تک اضافہ کر دیا ہے۔

ایف بی آر کے سینیئر افسر نے ایکسپریس کو بتایا کہ نہ صرف نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ہے بلکہ فیلڈ فارمشنز کو ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں اور ٹیکسوں کی نئی شرح کا اطلاق آج (بدھ)سے کر دیا گیا ہے۔

فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی شرح بڑھانے کے لیے جاری کردہ ایس آر او نمبر ی178(I)2023 میں بتایا گیا ہے کہ ٹیئر ون میں شامل سگریٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ساڑھے 6 ہزار روپے سے بڑھا کر ساڑھے 16 ہزار روپے فی ایک ہزار سگریٹ کر دی گئی ہے جبکہ ٹیئر ٹو میں شامل سگریٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی 2ہزار 50روپے سے بڑھا کر 5ہزار 50روپے فی ایک ہزار سگریٹ کر دی ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *