کراچی: کامران شاہد کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’ہوئے تم اجنبی‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔
اس فلم کی کہانی بھی معروف ٹی وی اینکر کامران شاہد نے لکھی ہے فلم کی کہانی سقوط ڈھاکا کے پس منظر کے گرد گھومتی ہے جبکہ فلم میں 1971 کے مناظر دہرا کر عکسبند کئے گئے ہیں۔
فلم میں میکال ذوالفقار اور سعدیہ خان مرکزی کردار ادا کر تے نظر آئیں گے۔ فلم کے ٹریلر میں ان دونوں کو ایک دوسرے سے محبت کرتے اور بعد ازاں جنگ شروع ہونے کے بعد ایک دوسرے سے جُدا ہوتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

Leave a Reply