Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
نئے نیب قانون میں کوتاہیاں ہیں جسے دیکھ رہے ہیں، چیف جسٹس – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

نئے نیب قانون میں کوتاہیاں ہیں جسے دیکھ رہے ہیں، چیف جسٹس

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کا کہنا ہے کہ نئے نیب قانون میں کوتاہیاں ہیں جسے دیکھ رہے ہیں۔

سپریم کورٹ میں 23 کروڑ روپے کی کرپشن کے ملزم نواب خان کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس میں کہا کہ نئے نیب قانون میں کچھ کوتاہیاں ہیں جسے ہم دیکھ رہے ہیں۔

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا نئے نیب قانون میں یہ نہیں لکھا کہ مقدمات کہاں بھیجنے ہیں؟ صرف 23 کروڑ روپے کی کرپشن ہے 50 کروڑ کی نہیں ؟ کیا نیب کے دائرہ اختیار سے نکلنے والے مقدمات ختم ہوگئے ؟
نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ نیب مقدمات واپس نہیں لے رہا عدالتیں کیسز واپس کررہی ہیں۔ نئے نیب قانون کے بعد 23 کروڑ روپے کی کرپشن کا کیس نیب کے دائرہ اختیار سے نکل گیا۔مقدمہ نیب دائرہ اختیار سے نکلنے پر ملزم کی ضمانت منسوخی کی درخواست غیر موثر ہو گئی۔

جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس میں کہا کہ یہاں نیب کی بھی بہت نااہلی ہے۔

سپریم کورٹ نے 23 کروڑ روپے کی کرپشن کے ملزم نواب خان کی ضمانت منسوخی کی درخواست غیر موثر ہونے پر خارج کردی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *