Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں وزرا کی عدم حاضری پر اسپیکر برہم، اجلاس ملتوی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں وزرا کی عدم حاضری پر اسپیکر برہم، اجلاس ملتوی

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں وزرا کی عدم حاضری پر اظہار برہمی کرتے ہوئے اجلاس 28 فروری تک ملتوی کردیا۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پی ٹی آئی کے منحرف رکن ریاض مزاری نے وزراء کی عدم حاضری کا معاملہ ایوان میں اٹھاتے ہوئے کہا کہ وزرا کو پارلیمنٹ کے اجلاس میں کوئی دلچسپی نہیں ہے، اگر یہاں بات نہیں سنا سکتے تو اسمبلی کو تحلیل کردیں، وزیروں کو کوئی دلچسپی نہیں ہے، جنوبی پنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں میں پی ڈی ایم نے من پسند لوگوں کی امداد دی ہے، ہمارے مطالبے کو کوئی نہیں سنتا۔

اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے وزرا کی عدم حاضری کی نشاندہی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزرا کو یہاں ہونا چاہیے تھا اس ممبر کے سوالوں کا جواب کون دے گا، آٹھ وزراء کا ایوان میں ہونا ضروری ہے، جب تک وزراء ایوان میں نہیں آتے اجلاس موخر کر رہا ہوں۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے وزراء کی عدم حاضری کے باعث اجلاس 28 فروری کی شام چار بجے تک ملتوی کردیا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *