Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ترکیہ زلزلہ، حکومت پر اعتبار نہیں اسلیے ایک ماہ کی تنخواہ نہیں دوں گا، اکبر چترالی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ترکیہ زلزلہ، حکومت پر اعتبار نہیں اسلیے ایک ماہ کی تنخواہ نہیں دوں گا، اکبر چترالی

اسلام آباد: پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں رکن قومی اسمبلی مولانا اکبر چترالی نے ترکیہ اور شام زلزلے کیلیے حکومت کو ایک ماہ کی تنخواہ نہ دینے کا اعلان کردیا۔

راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اراکین قومی اسمبلی ایک ماہ کی تنخواہ ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین دینے کا اعلان کیا جبکہ جماعت اسلامی کے رکن مولانا اکبر چترالی نے مخالفت کی۔

مولانا عبد الکبر چترالی نے اپنی ایک ماہ کی تنخواہ وزیراعظم ریلیف فنڈز میں نہ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مجھے آپ پراعتماد نہیں، میں اپنی تنخواہ الخدمت فاؤنڈیشن کودوں گا۔

اس پر اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ مولانا عبدالکبر چترالی کے سوا تمام ارکان نے اپنی تنخواہ رضاکارانہ دینے کااعلان کیا، مولانا چترالی کے سوا سب کی ایک ماہ کی تنخواہ ترکیہ وشام فنڈز میں دی جائیگی۔

اجلاس میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے ایک ماہ کی تنخواہ زلزلہ متاثرین کو دینے کی حمایت کی۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کی مدد کیلیے فنڈ قائم کیا ہے، جس میں کابینہ نے اپنی ایک ماہ کی تنخواہ جبکہ گریڈ 16 سے اوپر کے افسران نے ایک دن کی تنخواہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *