Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
آئندہ سال گنے کی فی من قیمت 400 روپے مقرر کی جائیگی، آصف زرداری – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

آئندہ سال گنے کی فی من قیمت 400 روپے مقرر کی جائیگی، آصف زرداری

کراچی: سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ آئندہ سال گنے کی فی من قیمت 400 روپے کی جائے گی۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ کاشتکاروں اور کسانوں سے انصاف کرنے سے زراعت ترقی کرے گی۔انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں اور کسانوں کو محنت کا پھل ملنے سے ان کی حوصلہ افزائی ہو گی۔

آصف زرداری نے مزید کہا کہ گنے کی فی من قیمت 400 روپے کرنے سے کسان خوشحال ہوگا اور وہ زراعت پر توجہ دے گا۔ان کا کہنا تھا کہ گنے کی منصفانہ قیمت سے ملک چینی کی پیداوار میں خود کفیل ہوگا، وقت آگیا ہے کہ کسانوں سے ناانصافیوں کا ازالہ کیا جائے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *