Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
احتساب عدالت؛ نواز شریف کیخلاف پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس نیب کو واپس – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

احتساب عدالت؛ نواز شریف کیخلاف پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس نیب کو واپس

لاہور: احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس نیب کو واپس بھیج دیا۔

عدالت نے نیب ترمیمی ایکٹ کی بنیاد پر نواز شریف و دیگر کے خلاف ریفرنس نیب کو واپس بھجوایا۔ پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس میں نواز شریف کو اشتہاری قرار دیا گیا تھا جب کہ عدالت میں نواز شریف کی جائداد نیلامی پر اعتراضات زیر سماعت تھے۔

احتساب عدالت میں یوسف عباس سمیت دیگر نے اعتراضات دائر کیے تھے۔ درخواست گزاروں کی جانب سے ایڈووکیٹ محمد عرفان نے پیش ہوکر دلائل دیے کہ نیب ترمیمی ایکٹ کے بعد یہ ریفرنس احتساب عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں۔
جس کے بعد احتساب عدالت نے نیب ترمیمی ایکٹ کی بنیاد پر نواز شریف و دیگر کے خلاف ریفرنس نیب کو واپس بھجوا دیا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *