Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
حکومت نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کردیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

حکومت نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کردیا

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے لیکویڈ پیٹرولیم گیس ( ایل پی جی) کی قیمت میں اضافہ کردیا۔

ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 26 روپے 62 پیسے مہنگا کردیا گیا جبکہ ایل پی جی کے 11.8کلو گرام کے گھریلو سلنڈر کی قیمت3141روپے 29 پیسے کردی گئی ہے ۔

اس حوالے سے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق فی کلو ایل پی جی 2 روپے 26 پیسے مہنگی ہوکر 266روپے 21 پیسے کردی گئی۔

ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ جی ایس ٹی کی شرح 17 سے بڑھ کر 18 فیصد ہونے کے باعث ہوا۔ اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے اور نئی قیمت کا اطلاق آج سے کردیا گیا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *