Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید سستا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید سستا

کراچی: حکومت کے منی بجٹ اقدامات کے ذریعے 170ارب روپے کے ٹیکسز عائد کرنے، پٹرول گیس بجلی کی قیمتوں میں اضافے سمیت آئی ایم ایف کی بیشتر شرائط تسلیم کیے جانے کے بعد آئی ایم ایف پروگرام بحال ہونے کی امید جیسے عوامل کے باعث ڈالر بیک فٹ پر رہا جس سے ڈالر کے انٹربینک ریٹ 265روپے سے بھی نیچے اور اوپن ریٹ بھی 268روپے کی سطح پر آگئے۔

انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانئیے میں وقفے وقفے سے ڈیمانڈ آنے کے سبب ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ بھی دیکھا گیا اور ایک موقع پر ڈالر کی قدر 1.35روپے کی کمی سے 264روپے 3پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی تاہم دوبارہ ڈیمانڈ بڑھنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 1روپے کی کمی سے 264.38روپے کی سطح پر بند ہوئے۔

اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر 50پیسے کی کمی سے 268روپے کی سطح پر بند ہوئی۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ پالیسی سطح کا معاہدہ طے پاگیا ہے جس سے قرض پروگرام کی بحالی کی امید پیدا ہوگئی ہے جس کے بعد یہ امکان بھی قوی ہوگیا ہے کہ آنے والے دنوں میں دیگر ممالک و عالمی مالیاتی اداروں کی جانب سے بھی نئےقرضوں کا اجراء شروع ہوجائے گا اور روپیہ کی قدر بتدریج بحال ہونا شروع ہوگی۔
مارکیٹ میں یہ اطلاعات بھی زیرگردش ہیں کہ انفلوز بہتر ہونے سے ڈالر کے انٹربینک ریٹ 265 سے 270روپے کے درمیان گھومتا رہے گا اور اس بات کا بھی امکان ہے کہ حکومت کی جانب سے درآمدی سرگرمیوں کو محدود رکھنے کی پالیسی سے ڈالر کی قدر گھٹ کر 260روپے کی سطح پر آجائے کیونکہ برآمدی شعبے بھی اپنی ذرمبادلہ میں موصول ہونے والی برآمدی مارکیٹ میں کیش کرارہے ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *