Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
سونے کی قیمت میں 3 ہزار 800 روپے کا اضافہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

سونے کی قیمت میں 3 ہزار 800 روپے کا اضافہ

کراچی: عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 2 ڈالر اضافے سے 1839 ڈالر کی سطح پر آگئی جس کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں بھی قیمت بڑھ گئی۔

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعرات کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 3800روپے اور 3258 روپے کا اضافہ ہوا۔

حالیہ اجافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر ایک لاکھ 96 ہزار اور فی دس گرام سونے کی قیمت اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 68 ہزار 38 روپے کی سطح پر آگئی۔
اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2100روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1800.41 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *