Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ایف نائن پارک اسلام آباد میں اجتماعی زیادتی کے 2 ملزمان مقابلے میں ہلاک – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ایف نائن پارک اسلام آباد میں اجتماعی زیادتی کے 2 ملزمان مقابلے میں ہلاک

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کے ایف نائن پارک میں لڑکی سے زیادتی کے 2 ملزمان پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگئے۔

پولیس نے ایف نائن پارک جنسی زیادتی واقعے میں ملوث ملزمان کا سیف سٹی کیمروں کے ذریعے سراغ لگایا۔ فوٹیج میں دیکھا گیا ملزمان ایک موٹر سائیکل پر سوار ہیں جو پارک کے گیٹ سے گزرتے نظر آئے ہیں۔ ملزمان واردات کے وقت مسلح بھی تھے۔

پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے سیکٹرڈی بارہ میں خصوصی ناکہ لگایا تو وہاں دو نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے پولیس پر فائرنگ کردی۔

پولیس کے مطابق تمام گاڑیوں کی سخت چیکنگ کی جارہی تھی کہ نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *