Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پٹرول مہنگا؛ جڑواں شہروں میں ٹرانسپورٹ کرایوں میں من مانا اضافہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پٹرول مہنگا؛ جڑواں شہروں میں ٹرانسپورٹ کرایوں میں من مانا اضافہ

اسلام آباد: حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیے جانے کے بعد جڑواں شہروں میں ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں من مانا اضافہ کردیا گیا۔

راولپنڈی ، اسلام آباد میں پبلک ٹرانسپورٹ چلانے والوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھتے ہی مرضی کے کرایے وصول کرنا شروع کردیے ہیں جب کہ سستی پبلک ٹرانسپورٹ بھی مہنگی ہو گئی ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھتے ہی راولپنڈی گڈز ٹرانسپورٹرز نے بھی کرایوں میں اضافہ کردیا جب کہ اسٹاپ ٹو اسٹاپ چلنے والی ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 10 روپے فی اسٹاپ بڑھا دیے گئے ہیں۔
مہنگائی کے ستائے عوام پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں ٹرانسپورٹ کرایے بڑھنے سے مزید پریشان ہو گئے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ایک جانب حکومت اربوں روپے کے ٹیکسز عائد کررہی ہے جب کہ اسی دوران گیس مہنگا کرنے کے ساتھ پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے سے اشیائے ضروریہ کی تمام اشیا کی قیمتیں بڑھ جائیں گی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *