Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ضمنی انتخابات سے قبل پختونخوا پولیس میں اعلیٰ سطح کے تبادلے – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ضمنی انتخابات سے قبل پختونخوا پولیس میں اعلیٰ سطح کے تبادلے

پشاور: صوبہ خیبر پختونخوا میں ضمنی انتخابات سے قبل پولیس میں اعلیٰ سطح کے تبادلے شروع ہوگئے۔

کے پی کے میں 22 ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرز تبدیل کردیے گئے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق ظہور بابر آفریدی کو ڈی پی او مانسہرہ تعینات کیا گیا ہے جب کہ ڈی پی او شانگلہ محمد عمران کا تبادلہ کرم میں کر دیا گیا۔

ڈی پی او لوئر چترال ناصر محمود کو ڈی پی او نوشہرہ تعینات کیا گیا ہے جب کہ ڈی پی او نوشہرہ محمد عمر خان گنڈا پور کو ڈی پی او ہری پور تعینات کرنے کے احکامات جاری ہوئے ہیں۔
صوبے میں ضمنی انتخابات سے قبل پولیس میں ہونے والے تبادلوں کے نتیجے میں ڈی پی او چارسدہ بھی تبدیل کردیے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں صاحبزادہ سجاد کو ڈی پی او شانگلہ تعینات کیا گیا ہے اور گریڈ 18 کے محمد ایاز کو ڈی پی او مہمند تعینات کردیا گیا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *