لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کا کہنا ہے کہ طاقتور کوقانون کے نیچے لانے کی بڑھکیں مارنے والا عدلیہ کو منہ چڑا رہا ہے۔
مریم نواز نے ٹوئٹر پربیان میں کہا کہ عدالتی احکامات کے باوجود عمران خان کا عدالت میں قانون کے سامنے پیش نہ ہونا اس ملک کے نظام عدل اور انصاف کے منہ پر طمانچہ ہے۔
مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ جنگل میں بھی کوئی قانون ہوتا ہے۔ طاقتور کو قانون کے نیچے لاؤں گا کی بڑھکیں لگانے والا اس ملک کی عدلیہ کو منہ چڑا رہا ہے اور سب خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ جنگل میں بھی کوئی قانون ہوتا ہے.

Leave a Reply