Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
سندھ حکومت نے جامعہ کراچی کو اساتذہ کی محدود بھرتیوں کی اجازت دے دی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

سندھ حکومت نے جامعہ کراچی کو اساتذہ کی محدود بھرتیوں کی اجازت دے دی

کراچی: حکومت سندھ نے جامعہ کراچی کی انتظامیہ کو 2019 کے دیے گئے اشتہار کے مطابق اساتذہ کی محدود بھرتیوں کی اجازت دے دی ہے۔

اس حوالے سے جمعرات کو جاری کیے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق صرف پروفیسرز اور ایسوسی ایٹ پروفیسرز کی آسامیوں پر سلیکشن بورڈ کروانے کی اجازت دی گئی ہے۔

جامعہ کراچی پروفیسرز کی 68 اور ایسوسی ایٹ پروفیسرز کی 43 آسامیوں پر بھرتیاں کرسکے گی تاہم 2019 کے اشتہار میں دی گئی لیکچرر اور اسسٹنٹ پروفیسرز کی آسامیوں کی بھرتیوں کی فی الحال اجازت نہیں ہوگی۔
واضح رہے کہ اس معاملے پر جامعہ کراچی کے اساتذہ گزشتہ ڈیڑھ ہفتے سے احتجاج اور تدریسی بائیکاٹ پر ہیں، ہزاروں روپے فیسوں کی مد میں دینے والے طلبہ کا قیمتی وقت ضائع ہو رہا ہے۔

جامعہ کراچی کے اساتذہ کی انجمن کی جانب سے یہ ایک سال میں تیسری بار تدریسی بائیکاٹ کیا گیا ہے جبکہ دوسری جانب طلبہ تنظیمیں اساتذہ سے کلاسز میں واپس آنے اور انھیں پڑھانے کا مسلسل مطالبہ کر رہی ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *