Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
گریڈ 15 تک کے وفاقی ملازمین کی اَپ گریڈیشن منظور – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

گریڈ 15 تک کے وفاقی ملازمین کی اَپ گریڈیشن منظور

اسلام آباد: حکومت نے وفاقی سرکاری ملازمین کا دیرینہ مطالبہ تسلیم کرتے ہوئے گریڈ 15 تک کے وفاقی سرکاری ملازمین کی اپ گریڈیشن کی باضابطہ منظوری دے دی۔

اس ضمن میں وزیراعظم کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ کی جانب سے آفس میمورنڈم جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق اپر ڈویژنل کلرکس (یو ڈی سی) اور لوئر ڈویژنل کلرکس (ایل ڈی سی) کی پوسٹیں اپ گریڈ کر دی گئی ہیں، گریڈ 1 سے گریڈ 5 تک کے وفاقی ملازمین کو 2 اسکیل کی اپ گریڈیشن مل گئی ہے جب کہ گریڈ 6 سے 15 کے وفاقی ملازمین کا ایک اسکیل اپ گریڈ کر دیا گیا ہے۔

اسی طرح لوئر ڈویژنل کلرک کو گریڈ 9 سے 11 میں جب کہ اپر ڈویژنل کلرک کو گریڈ 11 سے 13 میں اپ گریڈ کر دیا گیا ہے، گریڈ 16 کے ملازمین کو ایک اضافی انکریمنٹ بھی ملے گا۔
سرکاری ملازمین کے حقوق کے لیے جدوجہد کرنے والی سرکاری ملازمین کی مرکزی تنظیم آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس نے اِس حکومتی عمل کو اپنی جدوجہد کی کامیابی قرار دیتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اپ گریڈیشن میں رہ جانے والی مراعات پر بھی غور کیا جائے اور پے اینڈ پینشن کمیشن کی سفارشات پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *