Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
مبینہ آڈیو لیک؛ چوہدری پرویزالہیٰ اورعابد زبیری کا مؤقف سامنے آگیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

مبینہ آڈیو لیک؛ چوہدری پرویزالہیٰ اورعابد زبیری کا مؤقف سامنے آگیا

لاہور: سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور صدر سپریم کورٹ بار کی جانب مبینہ آڈیو لیک پر مؤقف سامنے آگیا ہے جس میں چوہدری پرویز الہیٰ نے اسے ’ حکومت کی انتقامی کارروائی‘ قرار دیا جبکہ عابد زبیری نے کہا کہ میری ساکھ خراب کرنے کے لیے ڈاکٹرڈ آڈیو پھیلائی جارہی ہے۔

چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا کہ آڈیو میں کوئی غلط بات نہیں کی گئی، محمد خان بھٹی کے کیس کیلئے ایک وکیل کے ساتھ گفتگو کو ٹیپ کرکے غلط رنگ دیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ محمد خان بھٹی 10 دن سے لاپتا ہے، ان کی اہلیہ نے سپریم کورٹ میں اپیل کی ہے آخر وہ کیس بھی سامنے آنا ہے، اگر کوئی فلاں بندہ انصاف کیلئے اپنے وکلا کے ذریعے عدالتوں کو رجوع کرتا ہے تو اس میں یہ گناہ ثابت کرنا چاہ رہے ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *