Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ہم تو اتنے کمزور ہیں کہ اراکین اسمبلی سے بھی ڈرتے ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ہم تو اتنے کمزور ہیں کہ اراکین اسمبلی سے بھی ڈرتے ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ ہم تو اتنے کمزور ہیں کہ اراکین صوبائی اسمبلی سے بھی ڈرتے ہیں۔

بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ سب اللہ کے بندے ہیں اور رب کے نزدیک سب برابرہیں، جب تک اللہ چاہے گا میں منصب پر رہوں گا، عزت،دولت سب اللہ کے ہاتھ میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اس بات کی پرواہ نہیں کہ لوگ مجھ پر کس طرح کے لزامات لگاتے ہیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ ’ہم اس بات کو دیکھیں کہ چیزیں کس طرح بہتر کرنی ہیں اور یہ بھی دیکھنا ہوگا کہ ہم قدرت کے نظام میں مداخلت تو نہیں کررہے، یہ اللہ کے اختیارمیں ہے کہ وہ کس کواقتدار دیتا ہے اورکس کو نہیں، میں اللہ تعالی کو جواب دہ ہوں، کسی سے نہیں ڈرتا۔

عبد القدوس بزنجو نے کہا کہ ہم نے اللہ کے نظام میں مداخلت نہیں چھوڑی توبربادی ہمارامقدر ہوگی، ہم تو اتنے کمزور ہیں کہ ایم پی ایز سے بھی ڈرتے ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *