Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
آئی ایم ایف کیساتھ اسٹاف لیول معاہدے کے مسودے پر اتفاق، آئندہ ہفتے دستخط ہونگے – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

آئی ایم ایف کیساتھ اسٹاف لیول معاہدے کے مسودے پر اتفاق، آئندہ ہفتے دستخط ہونگے

اسلام آباد: پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ا یف) کے درمیان میمورنڈم آف اکنامک اینڈ فنانشنل پالیسز(ایم ای ایف پی) اور اسٹاف سطح پر معاہدے کے مسودے پر اصولی اتفاق ہوگیا ہے اور آئندہ ہفتے معاہدہ پر دستخط کی توقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ جائزہ مشن کی طرف سے اصلاحات کے تحت طے پانے والے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا ہے اور پاکستان کی جانب سے آئی ایم ایف کو وزیراعظم کی سطح پر اصلاحات پرعملدرآمد کی گارنٹی فراہم کی گئی ہے۔

وزارت خزانہ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ 30 جون تک ملکی زرمبادلہ ذخائر دو ماہ کی درآمدات کے مساوی لانے پربھی اتفاق ہواہے۔پاکستان کو دوست ممالک، عالمی اداروں اور کمرشل قرض کے ذریعے 10 ارب ڈالرسے زائد کا انتظام کرنا ہوگا۔ اس کے علاوہ آئی ایم ایف کے ساتھ اس سال معاشی شرح نمو دو فیصد تک اور مہنگائی 29 فیصد سے زیادہ رہنے کا تخمینہ طے ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق دوست ممالک اور عالمی مالیاتی ادارے بھی موجودہ قرض پروگرام کی نگرانی کریں گے ۔جبکہ جون 2023ء تک 2.5 ارب ڈالرملنے کے بعد آئی ایم ایف کا قرض پروگرام ختم ہوجائے گا۔ ضرورت ہوئی تو پاکستان نئے قرض پروگرام کے لئے اگلے مالی سال کیلئے نئی درخواست دے گا۔

حکام کے مطابق آئی ایم ایف کا ایگزیکٹو بورڈ معاہدے کے3سے 4 ہفتے بعد 1.1ارب ڈالر قسط کی منظوری دے گا۔ توقع ہے کہ پاکستان کی جانب سے آئی ایم ایف سے سپیشل بورڈ میٹنگ بلانے کی درخواست کی جائے گی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *