Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پنجاب میں کالعدم ٹی ٹی پی اور داعش کے 8 دہشتگرد گرفتار – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پنجاب میں کالعدم ٹی ٹی پی اور داعش کے 8 دہشتگرد گرفتار

لاہور: انسداد دہشتگردی ڈپارٹمنٹ نے پنجاب کے مختلف شہروں میں آپریشن کے دوران 8 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔

حکام کے مطابق سی ٹی ڈی نے گزشتہ رات لاہور، سرگودھا اور ملتان سمیت دیگر پانچ اضلاع میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران ان کے ٹھکانوں پر چھاپے مارے۔ سیکورٹی آپریشن میں کالعدم ٹی ٹی پی اور داعش سے تعلق رکھنے والے 8 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ 36 مشتبہ افراد سے تفتیش میں ملی معلومات کی بنیاد پر دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار دہشتگردوں میں مسعود الرحمان ، سبحان اللہ ، ساجد علی ، عزیز خان ، شاہد اعجاز اور شرافت اللہ شامل ہیں۔
سیکورٹی آپریشن کے دوران خود کش جیکٹ ،بارودی مواد، اسلحہ اور گولیاں برآمد کی گئیں۔ دہشتگردوں کے خلاف 7 مقدمات درج کرلیے گئے۔ رواں ہفتے 483 کومبنگ آپریشن کیے گئے جس میں 127 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *