Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
احسن اقبال نے لگژری لینڈ کروزر گاڑی حکومت کو واپس کردی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

احسن اقبال نے لگژری لینڈ کروزر گاڑی حکومت کو واپس کردی

اسلام آباد: ملک کے مشکل معاشی حالات میں وفاقی وزیر احسن اقبال نے قابل ستائش فیصلہ کرتے ہوئے لگژری لینڈکروزر وی ایٹ حکومت کوواپس کر دی۔

موجودہ معاشی حالات کے پیش نظر حکومتی وزراء نے اقدامات شروع کردیے۔ وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نےلگژری لینڈکروزر وی ایٹ حکومت کوواپس کر دی۔

وزیر منصوبہ بندی نے اپنی 4500 سی سی گاڑی واپس کرکے اخراجات پر قابو پانے کیلئے 1800 سی سی گاڑی استعمال کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
وزیرمنصوبہ بندی نے گاڑی کابینہ ڈویژن کو واپس بھجوا دی۔احسن اقبال کا کہنا ہے کہ معاشی حالات کی وجہ سے حکومت سخت اقدامات پر مجبور ہے،عوام تباہ حال معیشت کی وجہ سے اضافی بوجھ اٹھا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مہنگی دیکھ بھال اور زیادہ پٹرول کھانے والی گاڑی کی بجائے چھوٹی گاڑی کو ترجیح دیتا ہوں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل مسلم لیگ ن کے وفاقی وزراء کی جانب سے حکومت سے تنخواہیں نہ لینے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *