Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
الیکشن کمیشن کسی سے ڈکٹیشن نہیں لے رہا، ترجمان ای سی پی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

الیکشن کمیشن کسی سے ڈکٹیشن نہیں لے رہا، ترجمان ای سی پی

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے کہا ہے کہ کمیشن اپناکام آئین، قانون اور اپنے مینڈیٹ کے مطابق خوش اسلوبی سے انجام دے رہا ہے اور کسی سے ڈکٹیشن نہیں لے رہا ہے۔

ترجمان ای سی پی نے کہا کہ کمیشن اپنی آئینی اور قانونی ذمہ داریوں کو مکمل غیر جانبدارانہ، بلا خوف وخطراورآزادانہ طور پر انجا م دیتا ہے، کمیشن یومیہ کی بنیاد پر تشکیل کردہ بینچوں کے ذریعے اب تک سینکڑوں پٹیشنز کا فیصلہ کر چکا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مدت ختم ہونے کے بعد سینیٹ کی 48 نشستوں پر انتخابات کا کامیاب انعقاد کیا، سینیٹ کے 5، نیشنل اسمبلی کے 19اور صوبائی اسمبلیوں کے 40 حلقہ جات پر ضمنی انتخابات کا پرامن انعقاد یقینی بنایاہے۔
ترجمان ای سی پی نے بتایا کہ الیکشن کمیشن اب بھی 65نیشنل اسمبلی کے حلقہ جات پر انتخابات کرارہا ہے، عام انتخابات کے لئے حلقہ بندیوں کا کام کامیابی سے مکمل کیا گیا، انتخابی فہرستوں کو نئے سرے سے مرتب کرنا بہت بڑا کام تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ کمیشن نے انتخابی فہرستوں پر ملک بھر میں نظر ثانی کرکے 7اکتوبر کو شائع کر دیں، انتخابی فہرستیں آئندہ عام انتخابات کے لئے اپ ڈیٹ کی گئیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *