Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پاکستانی ڈرامے سعودی عرب میں نشر ہونے چاہئیں، عتیقہ اوڈھو – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پاکستانی ڈرامے سعودی عرب میں نشر ہونے چاہئیں، عتیقہ اوڈھو

جدہ: چیئرپرسن ایکٹ اور سابق چیئرپرسن یو پی اے عتیقہ اوڈھو نے کہا ہے کہ پاکستانی ڈرامے سعودی عرب میں نشر ہونے چاہئیں۔

جدہ میں اپنے اعزاز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ایسے ڈرامے اور فلمیں بنانے کی اشد ضرورت ہے جو نہ صرف ثقافتی طور پر قابل قبول ہوں بلکہ انہیں عربی زبان میں ڈب بھی کیا جا سکے تاکہ وہ سعودی عرب کے چینلوں پر چلائے جاسکیں اور مقامی لوگ اسے انجوائے کر سکیں۔

عتیقہ اوڈھو کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ اب وقت بدل چکا ہے اور ہم اپنے مواد کو صرف دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں تک محدود نہیں رکھ سکتے۔ بین الاقوامی سطح پر تفریحی مواد کو مختلف زبانوں میں ڈب کیا جا رہا ہے جسے پوری دنیا میں دلچسپی سے دیکھا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے ریاض میں متعلقہ سعودی حکام سے درخواست کی ہے کہ پاکستانی ڈراموں کو عربی زبان میں ڈب کرکے انہیں سعودی چینلوں پر ٹیلی کاسٹ کرنے کے لیے یہاں لایا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی فلم انڈسٹری نے سعودی عرب سمیت پوری دنیا میں اپنا لوہا منوایا ہے اور اپنے غیر معمولی کام سے زرمبادلہ کمایا ہے، صحافی بیرونی دنیا میں پاکستان کی ثقافت کو متعارف کرانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، حکومت پاکستان کو اب شوبز انڈسٹری کی حمایت اور سرپرستی کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *