Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
جیل بھرو تحریک، عمران خان بدھ کو گرفتاری دے کر تحریک کا آغاز کریں گے – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

جیل بھرو تحریک، عمران خان بدھ کو گرفتاری دے کر تحریک کا آغاز کریں گے

لاہور: پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ بدھ بائیس فروری کو سب سے پہلے وہ گرفتاری دے کر جیل بھرو تحریک کا آغاز کریں گے اور پھر ملک بھر سے کارکنان و عوام رضاکارانہ گرفتاریاں دیں گے۔

لاہور کے علاقے زمان پارک میں عمران خان کی زیرصدارت اُن کی رہائش گاہ پر پارٹی رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں جیل بھرو تحریک کی تیاریوں اور اہداف پر بات کی گئی۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے جیل بھرو تحریک کے حوالے سے کارکنان کی گرفتاریوں کا شیڈول طے کرلیا ہے، تحریک کا آغاز لاہور سے بدھ کو ہوگا جبکہ جمعرات کو پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے کارکنان پشاور میں گرفتاریاں پیش کریں گے، بعد ازاں راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا سے کارکنان ہفتے، اتوار اور پیر کو گرفتاریاں پیش کریں گے۔

اجلاس کے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ عدلیہ خصوصاً ججز کیخلاف گھٹیا پراپیگنڈہ مہم شرمناک ہے، ن لیگ عدلیہ پر یلغار کی تاریخ رکھتی، ججوں کی خریدو فروخت جیسی رسمِ بھی اُن کی ہی ایجاد ہے، غیرقانونی فون ٹیپنگ کے ذریعے ججز پر دباؤ ڈالنے اور انہیں آئین کی بالادستی کیلئے کردار ادا کرنے سے باز رکھنے کی کوششیں کی جارہی ہیں جبکہ اس اندھیرے میں عدلیہ قوم کی واحد امید ہے، ججز کو کسی دباؤ کو خاطر میں لائے بغیر دستور و قانون کو بالادست بنانا چاہیے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کی دستور کی پامالیوں میں پی ڈی ایم کا کردار کلیدی ہے، حکومت ہمارے اتحادیوں کو انتقام کا نشانہ بنا کر انہیں خوفزدہ کرنے اور سیاسی آمریت کو پروان چڑھانے کی کوشش کررہے۔ انہوں نے کہا کہ لاقانونیت، جمہوری اقدار کی پامالی اور معاشی تباہی کے اس شرمناک سلسلے کو قوم کی حمایت و تائید سے روکیں گے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *