Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
یاسمین راشد کا آڈیو لیک پرعدالت سے رجوع کرنے کا عندیہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

یاسمین راشد کا آڈیو لیک پرعدالت سے رجوع کرنے کا عندیہ

لاہور: پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد نے حالیہ آڈیو لیک پر حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کو بنانا رپبلک بنایا ہے، جنہوں نے آڈیو لیک کی شرم کریں، میں اپنی پرائیوسی میں مداخلت کے خلاف عدالت جارہی ہوں۔

زمان پارک میں میڈیا ٹاک کے دوران انہوں نے کہا کہ کسی کی ریکارڈنگ نہیں کر سکتے، صرف دہشت گردوں کی ریکارڈنگ ایجنسیاں کر سکتی ہیں جبکہ یہاں پر دہشت گرد آزادی سے کارروائیاں کررہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری سیاسی آزادی پر حملہ کیا جارہا ہے، وفاقی حکومت کی جے آئی ٹی کو عدالت میں چیلنج کیا ہے، نگران حکومت جے آئی ٹی کی منظوری نہیں دے سکتی ہے، عمران خان ملک کے مقبول ترین لیڈر ہیں ہم گرفتاری سے نہیں ڈرتے ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *