Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ساری توجہ انٹیلی جنس پر مبنی آپریشنزاور دہشت گردی کے خاتمے پر ہے، آرمی چیف – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ساری توجہ انٹیلی جنس پر مبنی آپریشنزاور دہشت گردی کے خاتمے پر ہے، آرمی چیف

کراچی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہبی یا نظریاتی تعلق نہیں ہے، سیکورٹی فورسز کی توجہ صرف دہشت گردی کے خاتمے اور انٹیلی جنس پر مبنی آپریشنز پر ہے۔

دورہِ کراچی کے موقع پر سی او اے ایس اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو کور ہیڈ کوارٹرز میں کراچی پولیس آفس (کے پی او) واقعے کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ علاوہ ازیں آرمی چیف نے کراچی پولیس آفس کا دورہ کیا۔

آرمی چیف نے کہا کہ کوئی بھی قوم صرف کارروائیوں سے اس طرح کے چیلنجوں پر قابو نہیں پا سکتی، باہمی اعتماد، عوام کی مرضی اور تمام اسٹیک ہولڈرز کے درمیان ہم آہنگی کی ضرورت ہے۔

جنرل عاصم منیر نے کہا کہ پاکستانیوں نے ہمیشہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کو اس کے تمام مظاہر میں مسترد اور شکست دی ہے، ہم ایک ساتھ مل کر مشترکہ خوشحال مستقبل کے لیے اس خطرے پر غالب آئیں گے۔

وزیراعلیٰ اور آرمی چیف نے جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر کا بھی دورہ کیا اور پولیس اور پاکستان رینجرز سندھ کے زخمی جوانوں سے ملاقات کی اور ڈیوٹی کے دوران فوج، پولیس اور پاکستان رینجرز (سندھ) کی بہادری، حوصلے اور قربانیوں کو سراہا۔ قبل ازیں آمد پر کور کمانڈر کراچی نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *