Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
طورخم سرحدی گزرگاہ آج دوسرے روز بھی بند – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

طورخم سرحدی گزرگاہ آج دوسرے روز بھی بند

پشاور: طورخم سرحدی گزرگاہ آج دوسرے روز بھی ہر قسم کی آمدورفت کے لیے بند ہے۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق دو روز قبل ایک افغان شہری مریض کے ہمراہ بغیر ویزا پاکستان داخل ہونے کی کوشش کی جس پر ایف سی حکام نے افغان شہری کو واپس افغانستان بھیج دیا۔

افغان شہری کو واپس بھیجنے پر افغان فورسز نے مشتعل ہو کر سرحد کو ہر قسم کی آمدورفت کے لیے بند کر دیا جبکہ گزشتہ صبح افغان فورسز نے بلا اشتعال ایف سی چیک پوسٹوں پر فائرنگ کی جس کے باعث ایک ایف سی اہلکار زخمی ہوا۔
افغان فورسز کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کرنے پر ایف سی اہلکاروں نے جوابی کارروائی کی اور فائرنگ کا تبادلہ کئی گھنٹے جاری رہا۔

معاملے کے حل کے لیے آج اسلام آباد میں سفارتی سطح مذاکرات کا امکان ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *