Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
مشروبات پر نئے ٹیکس، پاکستان میں امریکی سفارتخانہ بھی متحرک – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

مشروبات پر نئے ٹیکس، پاکستان میں امریکی سفارتخانہ بھی متحرک

اسلام آباد: حکومت کی جانب سے منی بجٹ کے ذریعے مشروبات پر عائد کردہ نئے ٹیکس پر پاکستان میں امریکی سفارتخانہ بھی حرکت میں آگیا ہے۔

پاکستان میں قائم امریکی سفارت خانہ کے ایک وفد نے کمرشل قونصلر ایرون فش مین کی قیادت میں ملٹی نیشنل بیوریج کمپنیوں کے نمائندوں کے ہمراہ جمعہ کو ایف بی آر ہیڈکوارٹر اسلام آباد کا دورہ کیا اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے ریونیو طارق محمود پاشا اور چئرمین ایف بی آر عاصم احمد سے ملاقات کی چیئرمین ایف بی آر نے وفد کو خوش آمدید کہا اور تجارت اور کاروباری سہولتوں کے حوالے سے پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعاون بارے تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی اور چیئرمین ایف بی آر نے کمپنیوں کے نمائندوں کو یقین دلایا کہ ان کے حقیقی تحفظات کو ترجیحی بنیادوں پر دور کیا جائے گا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *