Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
تحریک انصاف کا اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کے لیے اسپیکر کو خط – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

تحریک انصاف کا اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کے لیے اسپیکر کو خط

اسلام آباد: تحریک انصاف نے اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھ دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق یہ خط پی ٹی آئی رہنماء عامر ڈوگر کی جانب سے قومی اسمبلی سیکرٹیریٹ میں جمع کروایا گیا ہے جس میں اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی ارکان کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا فیصلہ معطل کر رکھا ہے، لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد تحریک انصاف قومی اسمبلی میں سب سے بڑی اپوزیشن جماعت ہے، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا عہدہ تحریک انصاف کا حق ہے اس لیے موجودہ قائد حزب اختلاف کو ہٹایا جائے اور تحریک انصاف کا اپوزیشن لیڈر لایا جائے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *