لاہور: سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے بھانجے پر پولیس اہلکاروں پر تشدد اور اسلحہ چھیننے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گزشتہ روز ہائیکورٹ میں پیشی کے دوران کارکنان کی جانب سے ہنگامہ آرائی کرنے پر 5 نامزد اور 15 نامعلوم کارکنوں کے خلاف ریس کورس تھانہ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ اہلکار جہانزیب سہیل کی مدعیت ڈکیتی سمیت 6 دفعات کے تحت درج کیا گیا، جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ ریلی کے شرکاء نے حسان نیازی، احمد خان نیازی کی ایماء پر تشدد کیا جس کی ویڈیو منظر عام پر آچکی ہے۔

Leave a Reply