اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ایک قوم کی حیثیت سے ہمیں کفایت شعاری کا مظاہرہ کرنا ہے کیونکہ مشکل وقت میں قوم امتحان سے گزر رہی ہے۔
کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت کفایت شعاری کو اولین ترجیح دے رہی ہے کیونکہ وقت ہم سے پکار پکار کر کفایت شعاری، سادگی اور قربانی کا مطالبہ کر رہا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ وزیر، مشیر اور بیوروکریٹ سمیت سب کو کفایت شعاری مہم اپنانی ہوگی، ہماری حکومت نے اپنا فرض ادا کرنے کے لیے پوری کوشش کی ہے۔

Leave a Reply