لاہور: پولیس نے پی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک میں گرفتاریاں پیش کرنے والے شاہ محمود قریشی ودیگر رہنماؤں کو کوٹ لکھپت جیل منتقل کردیا۔
پولیس کی بھاری نفری کو جیل کے دروازے پر تعینات کیا گیا ہے، شاہ محمود قریشی، اسد عمر، اعظم سواتی اور دیگر رہنمائوں سمیت 80 سے زائد کارکن کوٹ لکھپت جیل میں موجود ہیں۔
پی ٹی آئی لاہور کے صدر شیخ امتیاز نے دعویٰ کیا ہے کہ جیل انتظامیہ نے کھانے پینے اور ادویات اندر بھجوانے سے منع کردیا ہے۔
شیخ امتیاز نے کہا جیل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انہیں اوپر سے حکم ہے جیل میں کچھ نہیں بھجوانا، ہمارے رہنمائوں یا کسی کارکن کو کچھ ہوا تو انہیں معاف نہیں کریں گے، ہم اس انسانی سوز رویے کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔

Leave a Reply