Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
صدر عارف علوی نے الیکشن کی تاریخ دے کر غیر آئینی کام کیا، وزیراعظم – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

صدر عارف علوی نے الیکشن کی تاریخ دے کر غیر آئینی کام کیا، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ صدر مملکت نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے الیکشن کی تاریخ دے کر غیر آئینی حرکت کی ہے۔

کابینہ اجلاس کے بعد اراکین کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ صدر مملکت نے آئین کی خلاف ورزی کی ہے جس پر میں انہیں خط لکھوں گا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے انتخابات کی تاریخ دے کر صدر نے مکمل طور پر غیر آئینی حرکت کی ہے کیونکہ صدر کو صوبوں کے الیکشن کی تاریخ دینے کا آئینی اختیار نہیں ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ صدر مملکت نے 9 ماہ پہلے بھی غیر آئینی حرکت کی تھی۔

دوسری جانب صدرمملکت کی دی گئی تاریخ پر پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابات کرانے کے معاملے پر الیکشن کمیشن مسلسل دوسرے روز کسی حتمی نتیجہ پر نہ پہنچ سکا، چیف الیکشن کمشنرکی زیر صدارت ہونے والا مشاورتی اجلاس گزشتہ روز کیطرح بے نتیجہ رہا۔

الیکشن کمیشن نے اٹارنی جنرل شہزاد عطا الہی سے تحریری رائے دینے کی ہدایت کی اور آئینی و قانونی ماہرین شاہ خاور اور سجیل سواتی سے بھی الیکشن کمیشن نے تحریری رائے مانگ لی۔ اٹارنی جنرل، دونوں آئینی و قانونی ماہرین صدرکی طرف سے تاریخ مقررکرنے کے معاملہ پر اپنی رائے دیں گے۔

تحریری آرا موصول ہونے کے بعد الیکشن کمیشن کا اجلاس 23 فروری کو دوبارہ ہوگا۔

واضح رہے کہ صدر مملکت نے الیکشن کمیشن سے مشورے کے بغیر صوبائی اسمبلیوں کے الیکشن کے لئے 9 اپریل کی تاریخ دی تھی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *