Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ڈالر دوبارہ بیک فٹ پر آگیا، انٹر بینک ریٹ میں 62 پیسے کمی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ڈالر دوبارہ بیک فٹ پر آگیا، انٹر بینک ریٹ میں 62 پیسے کمی

کراچی: روپے کے مقابلے میں ڈالر دوبارہ بیک فٹ پر، انٹر بینک ریٹ میں 62 پیسے کمی آگئی۔

بدھ کو انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دن کے تمام دورانیے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا جس سے ایک موقع پر ڈالر 86 پیسے کی کمی سے 261.65 روپے کی سطح پر آگیا تھا لیکن وقفے وقفے سے ڈیمانڈ آنے کے سبب ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ دیکھا گیا۔

کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 62 پیسے کی کمی سے 261.89 روپے کی سطح پر بند ہوئے اسکے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 269 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بورڈ آف چائنا ڈیولپمنٹ بینک کی جانب سے پاکستان کیلئے 70 کروڑ ڈالر کے تجارتی قرضوں کی منظوری اور پاکستان کے بڑے مالیت کے قرض رول اوور ہونے کی اطلاعات کے باعث ڈالر نیچے آیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ وزیرخزانہ نے چائنیز بینک کی جانب سے منظور ہونے والے 70کروڑ ڈالر قرض رواں ہفتے ہی پاکستان کو موصول ہونے کا بیان دیا ہے جس سے امکان ہے کہ رواں ہفتے بھی پاکستان کے زرمبادلہ میں اضافہ ہوگا۔

دوسری جانب ایکسپورٹرز کی جانب سے اپنی برآمدی آمدنی کی ترسیلات بھنانے اور درآمدی ایل سیز نہ کھلنے کے باعث مارکیٹ میں طلب کی نسبت رسد بڑھ گئی ہے جو ڈالر کی تنزلی کا باعث ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *