Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
اسٹاک ایکسچینج میں مندی، انڈیکس 41 ہزار کی نفسیاتی حد سے پھر نیچے آگیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

اسٹاک ایکسچینج میں مندی، انڈیکس 41 ہزار کی نفسیاتی حد سے پھر نیچے آگیا

کراچی: پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سرکلر ڈیٹ پر مذاکرات یں تعطل کی خبروں، حکومت کا 20 فیصد شرح سود پر 257 ارب روپے کے قرضے حاصل کرنے اور اچانک شیڈول سے ہٹ کر بنیادی شرح سود میں 2 سے 2.5 فیصد کے خدشات کے باعث پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں جمعرات کو مندی رہی جس سے انڈیکس کی 41000 پوائنٹس کی نفسیاتی سطح دوبارہ گرگئی۔

مندی کے سبب 69 فیصد حصص کی قیمتیں گرگئیں جبکہ سرمایہ کاروں کے 56 ارب 5 کروڑ 10لاکھ 61ہزار 251روپے ڈوب گئے۔

پی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک سے سیاسی افق پر غیر یقینی کی فضاء نے سرمایہ کاروں کو مایوسی سے دوچار کیا یہی وجہ ہے کہ کاروباری دورانیے میں ایک موقع پر تیزی صرف 36 پوائنٹس کے اضافے تک محدود رہی جس کے بعد سیمنٹ ریفائنری آئی ٹی اور آئل اینڈ گیس سیکٹرز میں فروخت کی شدت بڑھنے سے ایک موقع پر 394پوائنٹس کی مندی بھی ہوئی تاہم اختتامی لمحات میں نچلی قیمتوں پر خریداری سرگرمیاں بڑھنے سے مندی کی شدت میں قدرے کمی واقع ہوئی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *