Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ایف بی آر نے پی آئی اے کے منجمد بینک اکاؤنٹس بحال کردیے – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ایف بی آر نے پی آئی اے کے منجمد بینک اکاؤنٹس بحال کردیے

کراچی: پی آئی اے کے عدم ادائیگی پر منجمد کیے گئے اکاونٹس 50 کروڑروپے کے ادائیگی کی یقین دہانی پر بحال کردیے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ واجبات کے معاملے پرپی آئی اے انتظامیہ اورایف بی آرپھرایک دوسرے کے آمنے سامنے آگئے، ایف بی آر کی جانب سے پی آئی اے کے واجب الادا واجبات کے تناظرمیں ان کے بینک اکاونٹ سے 50کروڑروپے کی ٹیکس ریکوری کی گئی۔

ایف بی آر ذرائع نے بتایا کہ قومی ائرلائن پرفیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مد میں 2ارب 86کروڑروپے واجب الادا تھے،اسی معاملے پرایف بی آرحکام نے پی آئی اے کے تمام اکاونٹس گذشتہ روز منجمد کردیے تھے تاہم پی آئی اے کی جانب سے مداخلت اور فوری طورپر50کروڑروپے ٹیکس ادائیگی کی یقین دہانی پربینک اکاونٹس بحال کردیے گئے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *