لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ جیل بھرو تحریک کے تحت گرفتاری دینے والے رہنماؤں اور کارکنان سے دہشت گردوں جیسا سلوک کیا جارہا ہے جو قابلِ مذمت ہے۔
عمران خان نے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب میں کہا کہ پشاور میں بھی لوگ بڑی تعداد میں جیل بھرو تحریک کے لیے نکلے، جیل بھرو تحریک احتجاج کرنے کا پر امن طریقہ ہے، حکومت جس طرح کے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے سب کے سامنے ہے۔
انہوں نے کہا کہ جیل بھرو تحریک کے تحت گرفتاری دینے والے پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کے ساتھ دہشت گردوں جیسا سلوک کیا جارہا ہے، کسی کو لیہ تو کسی کو ڈیرہ غازی خان جیل منتقل کردیا گیا جبکہ شاہ محمود قریشی کو اٹک جیل بھیجا گیا ہے۔

Leave a Reply