Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
جیکولین فرنینڈس منی لانڈرنگ میں ملوث نہیں ہے، سکیش چندرا شیکھر – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

جیکولین فرنینڈس منی لانڈرنگ میں ملوث نہیں ہے، سکیش چندرا شیکھر

ممبئی: کروڑوں کی منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار ملزم سکیش چندرا شیکھر نے بیان دیا ہے کہ بھارتی اداکارہ جیکولین فرنینڈس کا اس کیس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عدالت میں پیشی کے موقع پر ملزم سکیش کا کہنا تھا کہ جیکولین کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے، میں اس کے تحفظ کیلئے موجود ہوں۔

سکیش چندرا شیکھر کا کہنا تھا کہ بالی وڈ اداکارہ نورا فتیحی نے ان کو جیکولین فرنینڈس کے خلاف بھڑکایا تھا۔
ملزم کا کہنا تھا کہ جیکولین اور میں ایک سنجیدہ تعلق میں تھے اور میں نے نورا فتیحی کو نظر انداز کرنا شروع کیا، پھر نورا نے مجھے تنگ کرنا شروع کیا اور کہا کہ میں ان کے ایک رشتے دار کو میوزک پروڈکشن کمپنی بناکر دوں۔

ویلنٹائن ڈے کے موقع پر سکیش چندرا شیکھر نے میڈیا رپورٹروں سے درخواست کی تھی کہ وہ اس کی طرف سے جیکولین کو ویلنٹائن کی مبارکباد دے دیں۔

واضح رہے کہ جیکولین فرنینڈس پر الزام ہے کہ وہ 200 کروڑ کی منی لانڈرنگ کیس میں ملوث ہیں۔

Comments

  1. binance h"anvisning Avatar

    Your point of view caught my eye and was very interesting. Thanks. I have a question for you.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *