Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
حلقہ این اے 193 میں ضمنی انتخابات، غیر حتمی غیر سرکاری نتائج آنا شروع – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

حلقہ این اے 193 میں ضمنی انتخابات، غیر حتمی غیر سرکاری نتائج آنا شروع

راجن پور: قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 193 میں ضمنی انتخابات میں پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی اور غیرحتمی غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 193 راجن پور میں ضمنی انتخابات میں پولنگ صبح 8 بجے سے شام پانچ بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہی تاہم ایک پولنگ اسٹیشن پر ہنگامہ آرائی کے باعث پولنگ کو تھوڑی دیر کیلیے روکا بھی گیا تھا، جس کے بعد وہاں اضافی وقت دیا گیا۔

راجن پور سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 194 تحریک انصاف کے ایم این اے سردار جعفر لغاری کے انتقال پر خالی ہوئی تھی۔
غیر حتمی غیر سرکاری نتائج

غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق 166 پولنگ اسٹیشنز پر گنتی مکمل کرلی گئی ہے جس کے مطابق تحریک انصاف کے محسن لغاری 62853 ووٹ لے کر پہلے جبکہ ن لیگ عمار اویس لغاری 35588 کے ساتھ دوسرے اور پاکستان پیپلز پارٹی اختر حسن گورچانی 12816 ووٹ کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

الیکشن کمیشن نے بتایا کہ حلقے میں تین لاکھ 79 ہزار 204 رجسٹرڈ ووٹرز ہیں جن کیلیے 239 پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں جن میں سے 69 کو حساس قرار دیا گیا۔

ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کی جانب سے شیر کے نشان پر عمار اویس لغاری، بلے کے نشان پر محسن لغاری، تیر کے نشان اختر حسن گورچانی اور کرین کے نشان پر محمد محمود مقابلے میں ہیں۔

پولنگ کیلیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے، 2500 سے زائد پولیس اہلکار و افسران ڈیوٹی انجام دی جب کہ پاک آرمی اور رینجرز کے جوان پولیس کی مدد کے لیے ساتھ موجود رہے۔ پولنگ اسٹیشن میں موبائل لے جانے پر مکمل پابندی عائد کی گئی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *