Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
حلقہ بندیوں کا تنازع؛ ایم کیو ایم پاکستان کا عوامی طاقت کے ذریعے مطالبات منوانے کا فیصلہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

حلقہ بندیوں کا تنازع؛ ایم کیو ایم پاکستان کا عوامی طاقت کے ذریعے مطالبات منوانے کا فیصلہ

کراچی: بلدیاتی حلقہ بندیوں سمیت دیگر معاملات پر ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس بہادرآباد میں منعقد ہوا جس میں اہم فیصلے کئے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال، حلقہ بندیوں، مردم شماری اور دیگر عوامی مسائل پر بحث ہوئی جبکہ پیپلز پارٹی کی جانب سے حلقہ بندیوں کے حوالے سے تاحال نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے کا معاملہ پر بھی تفصیل سے گفتگو کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم نے حلقہ بندیوں کی درستی اور دیگر مطالبات پر کوئی مثبت جواب نہ آنے پر اب یہ فیصلہ کیا ہے کہ عوامی طاقت کے ذریعے اپنے مطالبات حکومت کے سامنے رکھے جائیں گے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایم کیو ایم کراچی میں عوامی طاقت کا مظاہرہ 12 مارچ کو باغ جناح میں جلسہ کرکے کرے گی۔ جلسے کا باقاعدہ اعلان پریس کانفرنس کے ذریعے کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی کے بعد حیدرآباد میں جلسے کی صورت میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کیا جائے گا، جلسوں میں ایم کیو ایم آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *