Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
راؤ انوار کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر وزارت داخلہ کو نوٹس – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

راؤ انوار کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر وزارت داخلہ کو نوٹس

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے راؤ انوار کی ایگزٹ کنٹرول لسٹ( ای سی ایل) سے نام نکالنے کی درخواست پر وزارت داخلہ کو نوٹس جاری کردیا۔

جسٹس اعجازالاحسن کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے راؤ انوار کی ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست کی سماعت کی۔راؤ انوار کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ جس کیس میں نام ای سی ایل میں ڈالا گیا وہ ختم ہو چکا ہے اس لیے ان کا نام اب ای سی ایل میں رہنے کا کوئی جواز نہیں۔ راؤ انوار کسی اور کیس میں مطلوب بھی نہیں۔

عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی۔ راؤ انوار کا نام نقیب اللہ محسود قتل کیس میں ای سی ایل میں ڈالا گیا تھا۔ ٹرائل کورٹ سے بری ہونے کے بعد راؤ انوار نے ای سی ایل سے نام نکالنے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *