Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
عثمان ڈار کے پی اے کی گرفتاری میں نیا موڑ آگیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

عثمان ڈار کے پی اے کی گرفتاری میں نیا موڑ آگیا

لاہور: عثمان ڈار اور انکے پی اے جاوید کے وکیل طاہر سلطان کی آڈیو منظرعام پر آ گئی۔

آڈیو میں طاہر سلطان نے اعتراف کیا کہ انہوں نے جاوید سے جیل میں ملاقات کی اور جاوید نے بتایا کہ اسکو ننگا نہیں کیا گیا جبکہ آڈیو میں وہ جاوید اور اسکی پریس کانفرنس کا مذاق بھی اڑاتے رہے۔

علاوہ ازیں جاوید کے موبائل سے برآمد آڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں جاوید اپنے ایک اور پی ٹی آئی کارکن حمزہ کو دہاڑی لگانے کی ترکیب بتا رہا ہے۔ دونوں مل کر 5 سے 6 لاکھ دیہاڑی لگانے کی بات کر رہے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آڈیو کے فارنزک کےلئے ایف آئی اے کی خدمات لی جا رہی ہیں۔

واضح رہے کہ جاوید علی کیخلاف اینٹی کرپشن میں کیس چل رہا ہے، گزشتہ روز اس نے عمران خان کے ساتھ بیٹھ کر عثمان ڈار کیخلاف بیان لینے کیلئے اداروں پر تشدد کرنے کے الزامات لگائے تھے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *