Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
کراچی میں مزید میچز کی میزبانی کرکے خوشی ہوگی، گورنر سندھ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

کراچی میں مزید میچز کی میزبانی کرکے خوشی ہوگی، گورنر سندھ

کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ کراچی میں پی ایس ایل کے مزید میچز کی میزبانی کرکے خوشی ہوگی، نفع ہو رہا ہے تو پی سی بی بھی اخراجات میں حصہ ڈالے۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل 8 کے لاہور میں بھی میچز ہونے چاہئیں۔ معاملات ڈرائنگ روم میں حل ہونے چاہیں، ایسی باتیں میڈیا میں نہیں آنا چاہیں، اس قسم کی باتوں سے پاکستان کا امیج خراب ہوگا۔

کامران ٹیسوری نے کہا نفع ہو رہا ہے تو پی سی بی بھی حصہ ڈالے، امید ہے کہ معاملات افہام و تفہیم سے حل ہو جائیں گے، مسئلے کو افہام و تفہیم سے حل کرنا چاہیے، امید ہے مسئلہ حل ہوگا اور میچز شیڈول کے مطابق ہوں گے۔
گورنر سندھ نے کہا کہ سیکیورٹی پر اخراجات آتے ہیں، سیکورٹی ادارے اور پی سی بی دونوں ہی حکومت کے ماتحت ہیں، پی سی بی کو اگر پرافٹ ہورہا ہے تو اسے بھی حصہ ڈالنا چاہیے، کسی ایک ادارے پر زیادہ بوجھ نہیں ڈالا جاسکتا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *