لاہور: احتساب عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔
آمدن سے زائد اثاثہ جات کی انکوائری کے کیس کی سماعت احتساب عدالت لاہور میں ہوئی، جہاں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار عبوری ضمانت کی میعاد ختم ہونے پر پیش ہو گئے۔ عدالت نے عثمان بزدار کی جانب سے تمام ریکارڈ کو کیس کا حصہ بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے استفسار کیا کہ کیا ان کا کیس 50 کروڑ تک جاتا ہے۔

Leave a Reply