Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
مبینہ آڈیو لیکس نشر ہونے پر پیمرا کیخلاف توہین عدالت کی درخواست خارج – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

مبینہ آڈیو لیکس نشر ہونے پر پیمرا کیخلاف توہین عدالت کی درخواست خارج

اسلام آباد: ہائی کورٹ نے مبینہ آڈیو لیکس نشر ہونے سے متعلق پیمرا کے خلاف توہین عدالت کی درخواست خارج کردی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے درخواست گزار کو متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے توہین عدالت کی درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے دیا۔

دوران سماعت درخواست گزار مہک علی اپنے وکیل نعیم الحسن کے ہمراہ عدالت نیں پیش ہوئیں، جہاں مؤقف اختیار کیا گیا کہ پیمرا نے چینل پر خبریں نشر کرنے سے متعلق عدالت کی ہدایت کی خلاف ورزی کی ہے۔
عدالت نے وکیلِ درخواست گزار سے استفسار کیا کہ کیا آپ اس کیس میں متاثرہ فریق ہیں؟۔ کیس میں متاثرہ فریق نہ ہونے پر توہینِ عدالت کی کارروائی کیسے ہوسکتی ہے؟۔ آپ کو ہائی کورٹ کے بجائے پیمرا میں درخواست دینی چاہیے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے درخوست گزار کو متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت پر درخواست نمٹا دی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *