Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
برنس روڈ کی سڑکیں بحال، تمام کرسیاں اور میزیں ہٹانے کا حکم – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

برنس روڈ کی سڑکیں بحال، تمام کرسیاں اور میزیں ہٹانے کا حکم

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے برنس روڈ فورڈ اسٹریٹ سے متعلق تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے 3 روز میں برنس روڈ کی سٹرکیں بحال کرنے کا حکم دیدیا۔

تحریری حکم نامے کے مطابق عدالت نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دونوں نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیدیئے اور کہا گیا ہے کہ برنس روڈ اور اطراف کی سٹرکوں کو اصل حالت میں بحال کریں، تمام تر کرسیاں، میزیں اور تجاوزات ہٹائی جائیں۔

عدالت نے برنس روڈ کو عام ٹریفک کے لیے مکمل بحال کرنے کا حکم دیا ہے۔
تحریری حکم نامے کے مطابق ضلعی انتظامیہ کو 7 روز میں عمل درآمد رپورٹ پیش کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔

حکم نامے میں کہا گیا کہ ڈپٹی کمشنر جنوبی سٹرک کو بند کرنے کی کوئی وضاحت نہ دے سکے جبکہ متعلقہ اتھارٹی کے بغیر نوٹیفکیشن کا اجرا غیر قانونی ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *