اسلام آباد: قومی اسمبلی کے حلقے این اے 193 راجن پور میں تحریک انصاف بھاری مارجن سے کامیاب،مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے امیداروں کو بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
عمران خان نے کہاتحریک انصاف کیخلاف سرکاری مشینری،نیوٹرلز اورالیکشن کمیشن کے گٹھ جوڑ کےباوجود زبردست کامیابی پر محسن لغاری، پی ٹی آئی کےکارکنان اورحلقہ کےووٹرز کومبارکباد پیش کرتاہوں۔
انہوں نے کہا کہ مجھےخدشہ ہےکہ اس سےپی ڈی ایم اور اسکے ہینڈلرز پر مزیدخوف طاری ہوگا اس لیے سپریم کورٹ کےججز پر غیر معمولی دباؤ کی توقع رکھیے۔

Leave a Reply