اسلام آباد / پشاور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کی پیشی کے موقع پر اسلام آباد پولیس نے خیبرپختونخوا کے کارکنان کو گرفتار کرلیا۔
پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے رہنما ملک واجد نے دعویٰ کیا کہ عمران خان پیشی کے موقع پر سابق اراکین اور کارکنان قافلے کی صورت میں اسلام آباد پہنچے تھے جنہیں اسلام آباد پولیس نے گرفتار کرلیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ سابق ایم پی اے ملک واجد کے گارڈز کو جی الیون سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔
حراست میں لیے گئے ملک واجد نے کہا کہ میرے حلقے کے چار صدور اور سوشل میڈیا ورکرز کو گرفتار کیا گیا ہے اور ہمیں ہمیں ساتھیوں سے نہیں ملنے دیا جارہا ہے۔

Leave a Reply