ساہیوال: مسلم لیگ (ن) کے ورکرز کنونشن میں لیگی کارکنان اور مریم نواز کی سیکیورٹی ٹیم آپس میں دست و گریباں ہوگئے۔
ساہیوال میں مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ اور سوشل میڈیا ٹیم کا اجلاس بد نظمی کا شکار ہوگیا، کارکن اور مریم نواز کی سیکیورٹی ٹیم میں دھکم پیل ہوئی اور نعرے بازی بھی کی گئی۔
کارکنوں کی جانب سے اجلاس میں “ورکرز کو عزت دو”کے نعرے لگائے گئے۔ کارکنوں کا کہنا تھا کہ تنظیمی میٹنگ میں ورکرز کو عزت نہیں دی جارہی بلکہ من پسند افراد کو نوازا جا رہا ہے۔
اجلاس سے پارٹی کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے خطاب کیا جبکہ یوتھ ونگ اور سوشل میڈیا کے تنظیمی ڈھانچے کا جائزہ بھی لیا گیا۔

Leave a Reply